بلاول بھٹو کیلئے وزیراعظم کا بیان افسوسناک، نتاشہ دولتانہ، غلام یٰسین خان
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ڈی جی خان ڈویزن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام یسینٰ خان گوگانی نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بلاول بھٹو کے جلسہ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
میں گھٹیا اور نا زیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ایک قومی سیاسی جماعت کے چیئر مین ہیں، کسی گشت باز کی طرح جملہ بازیاں وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتیں، بلاول بھٹو کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان افسوس ناک ہے، وزیر اعظم خود دھاندلی اور پرچی کی پیداوار ہے، بلاول بھٹو بینظیر بھٹو کا بیٹا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔
بیان