رودکوہیوں کاپانی ذخیرہ کرنے کیلئے سمال ڈیمز کی تعمیر پرکام شروع 

  رودکوہیوں کاپانی ذخیرہ کرنے کیلئے سمال ڈیمز کی تعمیر پرکام شروع 

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)۔وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ڈیرہ و راجن پو رکی تین رودکوہیوں سنگھڑ ، مٹھاون او رکاہا کے سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے سمال ڈیمز کی تعمیر پر کام کیا جارہاہے جس کیلئے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت الگ فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ممکنہ سیلاب سے متعلق اجلاس کی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

صدارت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے جس کیلئے متعلقہ محکموں کو پیشگی تیاری کرنا ہو گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول او ردیگر محکموں کے افسران نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے بیلہ ، فورٹ منرو سمیت تین مقامات ارلی وارننگ سسٹم اور سات بڑی رودکوہیوں کے دروں پر گیجزنصب کر دی گئی ہیں جہاں پر عملہ پانی کی موجودگی کو دیکھ کر رپورٹ پیش کرتا ہے ورلڈ بنک کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں بھی ارلی وارننگ سسٹم نصب کیا جائے گا اور ڈیرہ غازیخان کے کنٹرول روم کیلئے سیٹلائٹ انٹینا سمیت دیگر مشینری ملنا شروع ہو گئی ہے ضلع ڈیرہ میں دریائے سندھ اور رودکوہی کے سیلاب کا خدشہ رہتاہے تاہم ضلع میں فی الحال سیلاب کا خطرہ نہیں ہے اور آبپاشی کیلئے ضلع کو مزید پانی کی ضرورت ہے اجلاس کو بتایاگیا کہ وڈور رودکوہی کے پانی کو مختلف 36مقامات پر تقسیم کیا جاتاہے جس کیلئے سٹرکچرز تعمیر کیے گئے ہیں سٹرکچر ز کی تعمیر ، کچھی کینال اور ڈی جی کینال کی وجہ سے ڈیرہ شہر میں سیلاب کاخطرہ کم ہو گیاہے اجلاس میں متعلقہ افسران نے اپنے محکموں سے متعلق بریفنگ دی ۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -