ڈیرہ میں تبدیلی کا سفر شروع ،کروڑوں روپے کے منصوبے منظور ،ٹینڈرز طلب

ڈیرہ میں تبدیلی کا سفر شروع ،کروڑوں روپے کے منصوبے منظور ،ٹینڈرز طلب

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) پنجاب حکومت نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی عوام کو صحت اور سیکیورٹی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے 40 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوںجات کی منظوری دے دی، منصوبوںجات میںرورل ہیلتھ سنٹر وہوا، رورل ہیلتھ سنٹر شادن لنڈکی اپ گریڈیشن، سخی سرور ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی، زندہ پیر ٹرائبل ایریا میں نئی سول ڈسپنسری کا قیام،تونسہ شریف میںاسٹیبلشمنٹ پناہ گاہ کا قیام،فورٹ منرو ریسٹورنٹ کی اپ گریڈیشن اورٹرائبل ایریا کے علاقہ ساکر میں بارڈر ملٹری پولیس کی عمارت اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں کار،موٹر سائیکل و (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

سائیکل سٹینڈز تعمیر کیے جائیں گے، رقم فراہم کردی گئی، تفصیل کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ ترین علاقہ جات کی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی جن میں صحت اور سیکیورٹی کی سہولیات شامل ہیں کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت نے جامع منصوبہ جات کی منظوری دے دی ہے منصوبہ جات پر 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ آئے گی منصوبہ کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے دو رورل ہیلتھ سنٹرز جن میں آر ایچ سی وہوا کی اپ گریڈیشن پر 114 ملین روپے جبکہ آر ایچ سی شادن لنڈ کی اپ گریڈیشن پر 50 ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی جبکہ سخی سرور ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 108ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے ٹرائبل ایریا کے علاقہ زندہ پیر میں نئی سول ڈسپنسری تعمیر کیا جائے گی جس پر 5.5 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ٹرائبل ایریا کے علاقہ ساکر میں بارڈر ملٹری پولیس کی عمارت کی تعمیر پر 15 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے تونسہ شریف میں اسٹیبلشمنٹ کی تعمیر پر 60 ملین روپے اور تفریحی مقام فورٹ منرو میں ریسٹورنٹ کی اپ گریڈیشن پر 46 ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ڈیرہ غازی خان میں کار، موٹر سائیکل اور سائیکل سٹینڈز کی تعمیر پر 2.66 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے ان منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں اور ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں منصوبہ جات پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا ۔

40کروڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -