ابدالی روڈ:معروف ہوٹل ٹیکس نادہندگان کی صف میں شامل ، حتمی نوٹس کے ذریعے انتظامیہ کی 5روز کی مہلت
ملتان (نیوز رپورٹر) ابدالی روڈ پر واقع معروف ہوٹل (رمادا) پراپرٹی ٹیکس کے بڑے نادہندگان کی صف میں شامل ہوگیاہوٹل مالکان کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 98 لاکھ 89 ہزار 632(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
روپے واجب الادا ہیں ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن ملتان کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد حسین قصوری نے رمادا ہوٹل انتظامیہ حتمی نوٹس جاری کردیا ہے جس کے تحت ہوٹل کو سربمہر کرنے سمیت انتظامیہ کی گرفتاری تک عمل میں لائی جاسکتی ہے مذکورہ نوٹس 24۔04۔19ئ کو انسپکٹر ایکسائز مزمل شاہ کے ذریعے وصول کروادیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حتمی نوٹس کے ذریعے ہوٹل انتظامیہ کو پانچ روز کی مہلت فراہم کی گئی تاہم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ہوٹل کی سیلنگ سمیت قانونی کاروائی عمل کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کی گرفتاری سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔
مہلت