تعلیمی بورڈ الحاق ڈیپارٹمنٹ : با اثر اہلکار پرکرپشن الزام ، معاملہ سنگین

  تعلیمی بورڈ الحاق ڈیپارٹمنٹ : با اثر اہلکار پرکرپشن الزام ، معاملہ سنگین

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے الحاق ڈیپارٹمنٹ میں تعینات با اثر اہلکار پر کرپشن کے سنگین الزامات ، ایمپلائز یونین کے چیئرمین نے کارروائی کا مطالبہ کردیا ، تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے شعبہ الحاق میں گزشتہ 15سال سے تعینات اہلکار رانا تحسین کی کرپشن کے سامنے آنے لگی ہے اس حوالے سے چیئرمین ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملک نثار احمد نے کہا ہے کہ رانا تحسین(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

 پر کرپشن کے الزامات درست ہیں‘ اتھارٹی نے ان کا عوامی شکایات پر تبادلہ کیا ہے ،رانا تحسین پر بلڈنگ فیس سرٹیفکیٹ کی فراہمی ،سکولوں کے نقشے پر اعتراضات لگا کر رشوت لینے ، تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کے الزاما ت پہلے بھی سامنے آئے ہیں ، الحاق برانچ میں کام کرنے کی بنیاد پر اپنے رشتے داروں جن میں راﺅ زبیر ، راﺅ کامران کو بھرتی کرایا ، ملتان کے ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے سے تین لاکھ روپے کا فرنیچر وصول کیا، جبکہ ایک سکول سے بچوں کو پاس کرنے او ر اس کےلئے طلبا کے لئے سپیشل سنٹر بنوانے کےلئے لاکھوں روپے وصول کئے۔ انہوں نے چیئرمین بورڈ کستورا جی شاد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان شکایات پر پیڈاایکٹ کے تحت رانا تحسین کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ یونین اس معاملے کو لیکر انٹی کرپشن میں بھی کارروائی کی درخواست کرے گی۔

معاملہ سنگین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -