انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تیاریاں دفعہ144پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ

انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تیاریاں دفعہ144پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام 6 مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تیاریاں،کنٹرولر امتحانات کی جانب سے امتحانی سنٹرمیں سکیورٹی انتظامات اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کے لیے کنٹرولر امتحانات (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

کی جانب سے کمشنر ملتان،آر پی او،سی پی او ملتان،ڈی پی اوز خانیوال، لودھراں،وہاڑی کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے کہ امتحانات کے لیے سینئر پولیس افسران کی ڈیوٹیز لگائی جائیں . اورامتحانات کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔پولیس ٹیمز کی مارننگ اور ایوننگ شفٹ بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔واضح رہے کہ امتحانات کے لئے تعلمیی بورڈنے ڈویژن بھر میں 235 امتحانی سنٹرزتشکیل دئیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -