معاشرے میں پیچھے رہ جانےوالے طبقات کی ترقی ہماری ذمہ داری،اسد قیصر

 معاشرے میں پیچھے رہ جانےوالے طبقات کی ترقی ہماری ذمہ داری،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے میں پیچھے رہ جانے والے طبقات کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے، کمزور طبقات کی فلاح و بہود میں سماجی اداروں کا بڑا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )


 کام ہے،،فلاحی خدمت کرنے والے ادارے مجھے اپنا نمائندہ سمجھیں،ہمارا وزیراعظم ہمیں ان چیلنجز سے بھی نکالے گا، ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم نے ملک سے لینا نہیں دینا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور آ مد پر اخوت کالج قصور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نیک کام کرنے والوں کی مدد فرماتا ہے،اللہ کی خصوصی مہربانی ہوتی ہے کہ کسی کے دل میں بڑے کام کا احساس ڈالے،آپ کی سمت درست ہو تو آپ منزل پر ضرور پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا انسان کی ترقی اس کی سوچ میں ہے اچھا انسان بننا ضروری ہے،ڈاکٹر، انجنئیر اور بیورو کریٹ بننے کے ساتھ ایک اچھا انسان بننا بھی ضروری ہے ،طلبہ ہمارے مستقبل ہیں اور ہمارے معمار ہیں،معاشرے میں پیچھے رہ جانے والے طبقات کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے۔ اسد قیصر نے کہا کمزور طبقات کی فلاح و بہود میں سماجی اداروں کا بڑا کام ہے، اخوت فاونڈیشن بچوں کے مستقبل کے لیے دن رات کام اور محنت کر رہی ہے،فلاحی خدمت کرنے والے ادارے مجھے اپنا نمائندہ سمجھیں، میں آپ لوگوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اسد قیصر