امپائر کا طعنہ دینے والے بلاول نے خود پلانٹڈ پریس کانفرنس کی، عثمان ڈار

    امپائر کا طعنہ دینے والے بلاول نے خود پلانٹڈ پریس کانفرنس کی، عثمان ڈار

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ امپائر کا طعنہ دینے والے بلاول نے خودپلانٹڈ پریس کانفرنس کر ڈالی،پلانٹڈ سوال اور لکھا جواب خود بلاول کی جگ ہسائی کا باعث بنا،صدارتی نظام اور اٹھارہویں ترمیم کی باتیں صرف وقت کا ضیاع ہیں ۔جمعہ کو (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امپائر کا طعنہ دینے والے بلاول نے خودپلانٹڈ پریس کانفرنس کر ڈالی۔عثمان ڈار نے کہاکہ پلانٹڈ سوال اور لکھا جواب خود بلاول کی جگ ہسائی کا باعث بنا۔انہوں نے ک کہاکہ بلاول کی ابو بچاﺅ تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد یقین ہے بلاول باولا ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ صدارتی نظام اور اٹھارہویں ترمیم کی باتیں صرف وقت کا ضیاع ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بلاول کی اچانک آئین اور جمہوریت سے محبت کی وجہ جانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نہ قوم کا درد نہ عوام کی بھلائی،مطالبہ صرف کیسز سے رہائی ہے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی بلاول کو استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول ہوش کے ناخن لیں اور سنجیدہ سیاست کریں۔

عثمان ڈار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -