وہاڑی میں اشتہاریوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کاحکم

وہاڑی میں اشتہاریوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف نواز کی پالیسی, گائیڈ لائن اور ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرو ایکٹو پولیسنگ اور جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام میں پولیس کے امیج کوبہتر کرنے کے لئے عام شہریوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آنا ہوگا. پولیس افسران کا عوام اور ملازمین کے ساتھ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )


 رویہ مثالی ہونا چاہیئے. تمام حاضر و ریٹائرڈ پولیس ملزمان,شہداءپولیس کے لواحقین اور عام شہریوں کے لئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں منعقد پولیس دربار میں خطاب کے دوران کیا ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی زیر صدارت پولیس لائن وہاڑی میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا. اس دوران ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی, ایس انوسٹی گیشن کوثر پروین, ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع کی تمام پولیس یونٹوں سے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محنت کے جذبے سے کام کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں اشتہاریوں کے بڑے پیمانے پر کریک ڈا¶ن کیا جائے جس سے جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملے گی. زمین کے معاملات میں مکمل طور قانونی طریقہ کار اپنائیں اور ریونیو سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ایس ایچ اوز اپنی ذمہ داری کا احساس کریں. انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استفادہ لیا جائے، پولیس گشت کو موثر بنایا جائے آخر میں پولیس افسران و ملازمان نے اپنے مسائل سے آر پی او ملتان کو آگاہ کیا۔جن میں کچھ تو موقع پر ہی حل کر دئیے گئے جبکہ کچھ کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے. ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے دربار سے خطاب کے دوران کہا کہ ضلع وہاڑی میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق بہت ہی کم عرصہ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں.اور ضلع میں کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عام عوام تک پولیس کی رسائی یقینی بنائی. فورس کے جوان پولیس کو شوق سمجھ کر دن رات عوام کی خدمت کے لئے کام کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے. اس موقع پر آر پی او ملتان نے28ریٹائر پولیس ملازمان کو لیو ان کیشمنٹ کے 94لاکھ روپے سے زائد جبکہ مالی امداد کے 44لاکھ کے بائی نیم چیک تقسیم کئے. ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ہمراہ پولیس لائنز میں نئے پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا جس میں پولیس ملازمان کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے آر او پلانٹ, پولیس ملازمان کو ہائی کورٹ ملتان پہنچانے کے لئے گاڑی, عوام کو ڈرائیونگ لرننگ لائسنس, کریکٹر سرٹیفکیٹس سمیت 12سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کے لئےموبائل پولیس خدمت مرکز, فی میل پولیس ملازمان کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹر اور کوارٹر گارد شامل ہیں۔
آرپی او