ایپکا وہاڑی میں بغاوت، تیسرا گروپ قائم، نئی جنگ شروع،رابطہ مہم تیز

ایپکا وہاڑی میں بغاوت، تیسرا گروپ قائم، نئی جنگ شروع،رابطہ مہم تیز

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن وھاڑی میں پھوٹ پڑ گئی، قائدین کے مبینہ ناروا رویہ سے تنگ ممبران نے بغاوت کر ڈالی جس کی وجہ سے اپیکا کا تیسرا گروپ بن گیا واقعات کے مطابق صوبائی چیئرمین سیکرٹری یونین کونسلز ایسوی ایشن پنجاب رانا محبوب حسین اور سابق چیئرمین اپیکا رانا اسرار احمد کی قیادت میں ممبران اپیکا کا اجلاس رانا محبوب حسین کی ر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہایش گاہ پیپلز کالونی میں منعقد ہوا جس میں صدر ملتان ڈویژن را¶ محمد اشرف،سرپرست اعلی ایپکا میاں شہزاد پرویز،میاں اشفاق،وحید احمد،رانا محمدشکیل،جہانگیر تارڑ،طارق محمود،محمد جاوید،میاں جاوید حسن،سیف اللہ،امجد سیال،شریف علوی،علی عباس نقوی،خضرحیات،ڈاکٹرناصر،محمد یار،محمد جاوید،رانا شکیل ویگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین رانا محبوب حسین اور سابق چیئرمین ایپکا رانا محمد اسرار نے کہا کہ ایپکا پنجاب کے صدر ظفر علی خان گروپ کی طرف سے مبینہ طور پر مسلسل نظر انداز کرنے پر اس گروپ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں اور وہاڑی میں اپنا علیحدہ گروپ تشکیل دے رہے ہیں ایپکا کے مرکزی صدر سلطان احمد مجددی گروپ میں شامل ہو کر اپیکا ممبران کی جنگ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ قائد سلطان احمد مجددی کی کاوشوں سے سیکرٹری یونین کونسلز سمیت دیگر سرکاری ملازمین کے مسائل حل ہوئے ہیں اور کلرکس کو اپ گریڈ اور ریگولرکرایا گیا جبکہ کچھ لوگوں نے ممبران اپیکا کو بےوقوف بناتے ہوئے اس کا سہرا اپنے نام سجانے کی کوشش کررہے ہیں وہ لوگ ایپکا ممبران کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اب ضلع وہاڑی میں ایپکا ممبران سلطان مجددی کی قیادت میں اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تمام اپیکا ممبران کے حقوق کا تحفظ سلطان مجددی گروپ کے پلیٹ فارم پر کیا جائے گا اس موقع پر را¶ محمد اشرف،ڈاکٹر ناصرودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ سلطان احمد مجددی گروپ ضلع وہاڑی میں عنقریب کلرکس کنونشن کا انعقاد کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا اور تیسرا بڑا گروپ بن کر ابھرے گا۔

بغاوت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -