اراضی تنازعہ پرنوجوا ن قتل ، حادثات میں بچی سمیت3افراد جاں بحق

اراضی تنازعہ پرنوجوا ن قتل ، حادثات میں بچی سمیت3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، چوبارہ ، لودھراں ، وجھیانوالہ ( سٹاف رپورٹر، نمائندگان پاکستان)اراضی تنازعہ پرنوجوان قتل، حادثات میں بچی سمیت 3افراد جاں بحق،ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع عارف والا کے قریب لائن عبور کرنے والا ایک نامعلوم شخص لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آکر موقع پر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )


جا ں بحق ہو گیا۔ ٹرین پر تعینات پویس عملہ نے نعش مقامی پویس کے حوالے کردی جس کی وجہ سے ٹرین جائے حادثہ پر 20 منٹ تک رکی رہی۔چوبارہ سے نمائندہ خصوصی ، نمائندہ پاکستان کے مطابقچوبارہ کے موضع شیر گڑھ میں رقبہ کے تنازع پر نوجوان قتل ملزم فرار, تفصیل کے مطابق چوبارہ کے موضع شیر گڑھ کھوہ زمے والا میں شیرمحمد لیل اور بشیر رانجھا کا عرصہ دراز سے رقبہ کا تنازہ چل رہا تھا شیر محمد لیل کا بیٹا منورلیل جس نے متنازع رقبہ کا عدالت عالیہ میں کیس دائر کر رکھا تھا آج جمعہ کے بعد عدالت عالیہ کے اہلکار بشیر رانجھا سے طلبی نوٹس کی تعمیل کروانے گئے تو منور لیل اپنے رقبہ میں کھڑا تھا بشیر رانجھا اور اس کے بیٹوں نے اہلکاروں کو اپنی بیٹھک میں بٹھایا اور یونہی اپنے مخالف منور لیل کو دیکھا تو بشیر رانجھا اور اس کے چاروں بیٹے منور لیل کو مارنے کے لیے دوڑ پڑے منور لیل جان بچانے کے لیے دوڑا تو بشیر رانجھا اور اس کے بیٹوں نے تعاقب کر کے گھیر لیا اور ڈنڈوں سو ٹوں سے مار مار کر قتل کر دیا تھانہ چوبارہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو چکے تھے پولیس بشیر رانجھا کی بیوی کو پکڑ کر تھانہ لے گئی لاش THQ چوبارہ ہسپتال پہنچا دی گئی تھانہ چوبارہ کے SHO نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹمارٹم کے بعد مقدمہ درج کر دیا جائیگا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تیزرفتار بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق جلالپور پیروالا روڈ پر اکرام آباد ماڑی کے نزدیک تیزرفتار بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار شبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔وجھیانوالہ سے نامہ گار کے مطابق راجباہ پندرہ ایل بحد چکنمبر 89/15ایل تھانہ چھب کلاں سے نجمہ بی بی دختر محمد جاوید قوم موہانہ سکنہ برلب راجباہ چکنمبر 89/15 ایل بعمر تقریباً 7/8 سال جو کہ تھوڑی پاو±ں سے معزور ہے راجباہ میں نہا رہی تھی/ڈوب کر جانبحق ہو گئی ہے۔
قتل حادثات