بھارتی بحری ایئرکرافٹ میں آتشزدگی ،لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

بھارتی بحری ایئرکرافٹ میں آتشزدگی ،لیفٹیننٹ کمانڈر ہلاک ،تحقیقاتی کمیٹی ...

  

نئی دلی( آن لائن ) انڈین نیوی کا ایئرکرافٹ لے جانے والے بحری جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک ا±ٹھی جسے بجھانے کی کوشش میں لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین نیوی کا بحری جہاز وکرمادیتا کرناٹکا کی بحری حدود میں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

داخل ہوا تو نچلے حصے میں آگ بھڑک ا±ٹھی۔لیفٹیننٹ کمانڈر ڈی ایس چوہان آگ بجھانے والی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے کہ امدادی کاموں کے دوران دھوئیں کے باعث سانس لینے میں مشکلات پیش آنے لگیں اور وہ بے ہوش ہوگئے، انہیں طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔بھارتی بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں لیفٹیننٹ کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس چوہان کو نیول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، واقعے کی تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بھارتی ایئر کرافٹ / آتشزدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -