نشتر ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کرمریضوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کی ضمانت منظور

نشتر ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کرمریضوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کی ضمانت ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نشتر ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں ملزم توقیر ناصر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نے درخواست ضمانت دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ کینٹ میں 12 فروری 2019 کو نشتر ہسپتال کے سیکورٹی انچارج کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا اور مو¿قف اختیار کیا گیا کہ وہ ڈاکٹر آف میڈیسن بن کر مریضوں کا معائنہ کررہا تھا فاضل جج نے قرار دیا کہ پولیس نے برآمد ہونے والے کارڈ کو چیک نہیں کرایا نہ ہی موقع پر موجود مریضوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں مقدمہ محض دستاویزی شواہد پر بنایا گیا ہے جس میں ملزم کو ضمانت دینے سے شواہد کو کوئی خطرہ نہیں اس لیے ملزم کی ضمانت منظور کی جاتی ہے.

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -