جمہوریت کا مطلب شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، صمصام بخاری

جمہوریت کا مطلب شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ہم احتساب کے نام پر آئے ہیں احتساب کے عمل کو وسیع کیا جائے گا، کسی کو جمہوریت کے نام پر احتساب سے نہیں بچنے دیں گے ،لاہور ہائیکورٹ بارمیں تحریک انصاف(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کوئی ہمارااحتساب کرنا چاہے تو ہم حاضر ہیں،جمہوریت کا مطلب شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، کسی کو جمہوریت کے نام پر احتساب سے نہیں بچنے دیں گے، لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے عمران خان نے جووعدہ کیا وہ جلدپورا ہونے جا رہا ہے،عمران خان نے اکیلے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا،عمران خان نے جو بھی کام شروع کیااسے پایا تکمیل تک پہنچایا،آج عمران خان کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمران خان کو اپنی ذاتی تشہیر کا کوئی شوق نہیں،اس وقت عمران خان کوکالے کوٹ کی بڑی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ماضی میں صاف پانی کی فراہمی اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے،صرف عمارتوں کی تعمیر کرکے قوم کی کردار سازی نہیں کی جاسکتی،عمارتیں بنا کر فیتے کاٹے گئے مگر نظام کی تبدیلی کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے،سمت کی درست تبدیلی کے ذریعے ہی ملک کو فلاحی ریاست کا درجہ دلایا جاسکتا۔
جمہوریت کا مطلب