پنکھے بند، دو بوگیوں میں اندھیرا، سمہ سٹہ سٹیشن پر مسافروں کا احتجاج

پنکھے بند، دو بوگیوں میں اندھیرا، سمہ سٹہ سٹیشن پر مسافروں کا احتجاج

  

سمہ سٹہ( نامہ نگار )لاھور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی دو بوگیوں میں لائٹ کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے گاڑی کی ایمرجنسی زنجیر کھینچ کر گاڑی سمہ سٹہ اسٹیشن پر روک لی ۔اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کے سامنے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوے کہا کہ کوچ نمبر چار اور پانچ میں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

لائٹ کا کنکشن نہیں تھا جس کی وجہ سے پنکھے نہ چلے کوچ میں لوگوں کا گرمی سے سخت حال تھا ۔بچے گرمی سے نڈھال ہو چکے ہیں ریلوے انتظامیہ نے کہا تھا کہ سمہ سٹہ اسٹیشن پر بوگیاں تبدیل کریں گے لیکن انہوں نے نہ کی ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس سپشل برانچ کے لوگ اور ریلوے پولیس نے مذکرات کے بعد بوگیوں میں پنکھے چلاوہ دیے گاڑی ڈیڑھ گھنٹہ اسٹیشن پر رکی رہی شاپ ساڑے چار بجے گاڑی روانہ ہوئی سمہ سٹہ اسٹیشن پر پانی کا بھی کوئی خاص انتظام نہ تھا ۔

بوگیو ںمیں اندھیرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -