خانپور،جعلی سرف ، صابن کی سپلائی پر2افراد گرفتار، تحقیقات شروع

خانپور،جعلی سرف ، صابن کی سپلائی پر2افراد گرفتار، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نامہ نگار)ایف آئی اے ملٹی نیشنل کمپنی کا جعلی برانڈ سرف، صابن اور دیگر اشیاءبنا کر سپلائی کرنے والے 2 افراد گرفتار کر لیے گئے ایف آئی ایف آئی اے سرکل ملتان کی ٹیم کو محمد آصف ایڈ من منیجر اسلام سوپ انڈسٹری شاہ کوٹ ضلع ننکانہ کی طرف سے ایک تحریری درخواست موصول ہوئی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

جس میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول پور کو بتایا گیا کہ ان کی کمپنی کے برانڈ کا جعلسازی سے استعمال کرتے ہوئے خان پور کے رہائشیوں محبوب احمد راجپوت، اور ارشاد احمد راجپوت نے سرف اورصابن کی صورت میں فروخت جاری رکھی ہوئی ہے جس پر ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم جس میں عبدالوکیل سب انسپکٹر، شہباز الحسن بخاری سب انسپکٹر، اجمل حسن سب انسپکٹر شامل تھے انہوں نے سیٹلائیٹ ٹاﺅن خان پور میں کاروائی کرتے ہوئے محبوب احمد راجپوت اور ارشاد احمد راجپوت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مذکورہ کمپنی کے جعلی تیار شدہ سرف، صابن، دیگر اشیاءاور مشینری سمیت حراست میں لے لیا زیر حراست ملزمان نے بتایا کہ یہ جلعسازی کا سامان انہیں عاطف اسلم اور عالم اسلم جو کہ اوکاڑہ کے رہائشی ہیں وہ فراہم کرتے ہیں تھانہ ایف آئی اے ملتان میں مقدمہ درج کر کے سرکل کیمپ آفس بہاول پور کے ذریعے گرفتار ہونے والے دونوں افراد کو ریمانڈ جسمانی کے لیے عدالت میں پیش کر دیا ہے جس کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اس سلسلہ میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے دو نمبر پراڈکٹ بنا کر کاپی رائیٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور عوام سے دھوکہ دہی کرتے چلے آ رہے تھے۔
جعلی برف