ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے، چوریاں ، پولیس گم، شہر کنگال

ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے، چوریاں ، پولیس گم، شہر کنگال

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے مظفر آباد پولیس کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے فاروق کے ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر کی 50 ہزار مالیت کوائل چوری کر لی،چاہ جھوک والا سے اللہ بخش کی 30 ہزار مالیت کی گائے چوری کر لی گئی،مظفر آباد(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

پارک میں رش کا فائدہ اٹھا کر حماد کی جیب سے پچاس ہزار مالیت کے دو موبائل فون چرا لئے گئے،ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں بہاولپور بائی پاس کے قریب سے 3 کس نامعلوم ملزمان نے مختلف مقامات پر عمران اور اویدس کا موبائل فون چھین لیا،چہلیک پولیس کے علاقے میں شہباز شریف اسپتال سے عبیداللہ کی موٹرساءیکل چوری کر لی گئی،جلیل آباد پولیس کے علاقے غوثیہ کالونی میں عمران کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسا ئیکل چوری کر لی گئی،گلگشت پولیس کے علاقے سے یوسف اور محمد اسلم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،محمود کوٹ سے بشیر نے بتایا کہ وہ شادی پر گیا ہوا تھا واپس گھر پہنچا تو نقدی رقم اور سوٹ زنانہ اور مردانہ کوئی میرے گھر سے چرا لے گیاجن کی مالیت 77 ہزار بنتی ہے،نواب پور روڈ پر 2 ملزمان نے اسلحہ دکھا کر کامران سے 29 ہزار چھین لئے،پولیس تھانہ زکریا کے علاقے طارق آباد سے اشرعف کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی،ہاسٹل کے کمرے میں سٹوڈنٹس کے سوتے ہوئے نامعلوم ملزمان ڈیڑھ لاکھ مالیت کے 8 موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے،ماڈل ٹاون چوک پر 3 مسلح ملزمان نے شیر حسن سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ چھین لئے،کوتوالی پولیس کے علاقے سے محسن کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی،سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے 3 مسلح ملزمان نے کاشف کی موٹرسائیکل اور پرس چھین لیا،الپہ پولیس کے علاقے میں 3 ملزمان نے ،الپہ پولیس کے علاقے میں 3 ملزمان نے فیصل نامی شخص سے موبائل ارو کل مالیتی نقدی 41 ہزار چھین لئے،دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے عامر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، کپ پولیس کے علاقے سے شہباز نے بتایا کہ اس نے موٹرسائیکل پر تھیلا لٹکایا ہوتھا جس میں 5 تولے سونا جس کی مالیت 3 لاکح 50 ہزار بنتی ہے موجود تھا،وہ دوکان کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا واپس آیا تو نامعلوم ملزمان نے اسے چوری کر لیا،مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں رمضان،اکرم اور عبدالروف نے مھمد اخلاق کے سائن بورڈ اکھاڑ کر لے گئے،قادرپور راں پولیس کے علاقے لوٹھڑ با ئی پاس پر محمد آصف کا موبائل چھین لیا گیا،راجہ رام پولیس کے علاقے میں عاطف، سلیم ،اللہ دتہ اور فاضل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کےت علاقے سے شاہد اور منیر کی موٹرسائیکلیں نامعموم ملزمان نے چوری کر لیں،پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس گم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -