وہاڑی:تھپڑ وں، مکووں کی بارش، طالبعلم بے ہوش ، ٹیچر کیخلاف انکوائری کاحکم

وہاڑی:تھپڑ وں، مکووں کی بارش، طالبعلم بے ہوش ، ٹیچر کیخلاف انکوائری کاحکم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ہائی سکول 35 ڈبلیو بی کے ٹیچر نے بغیر اجازت واش روم جانے پر مبینہ طور پر تھپڑوں اور مکووں کی بارش کر کے معصوم طالب علم کو بیہوش کردیا واقعات کے مطابق نواحی گا¶ں چک نمبر 35 ڈبلیو بی کی رہائشی بیوہ خاتون شمیم بی بی بیوہ فوجی محمد اشرف نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا مدثر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

جو کہ چوتھی کلاس کا طالب علم ہے اور گورنمنٹ ہائی سکول 35 ڈبلیو بی میں زیر تعلیم ہیں دوران پڑھائی میرا بیٹا بغیر اجازت واش روم کے لئے چلا گیا جس پر محمد ارشد ٹیچر غصہ آگیا اور میرے بیٹے کو مبینہ طور پر تھپڑوں مکووں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرا بیٹا بے ہوش ہوگیا جب اس واقعہ کا علم مجھے ہوا تو گواہان کے ہمراہ مذکورہ ٹیچر محمد ارشد سے جا کر شکایت کی تو ٹیچر مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اس نے کہا جو کرنا ہے کر لو، اب میرا بیٹا خوف کی وجہ سے سکول نہیں جا رہا لہذا مذکورہ کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر سی ای او ایجوکیشن نے ڈی او ایجوکیشن کو انکوائری حکم دے دیا ہے۔

طالب علم بیہوش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -