یورپی یونین اور جاپان کے درمیان مزید تعاون پر اتفاق

یورپی یونین اور جاپان کے درمیان مزید تعاون پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(این این آئی)چھبیسویں یورپی یونین اور جاپان سمٹ کے موقع پر لیڈران نے سکیورٹی، ماحولیات اور تجارتی امور پر دیرینہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے ۔ اس سمٹ میں یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر، یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے شریک تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میٹنگ کے بعد یورپی رہنما ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ جاپان اور یونین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کبھی مضبوط نہیں رہی لیکن اطراف کے تعلقات لبرل ڈیموکریسی، انسانی حقوق، منصفانہ تجارت جیسے مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، علاوہ ازیں رہنماو¿ں نے عالمی ادارہ برائے تجارت ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کے لیے کوشش جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاہے۔

مزید :

علاقائی -