ملکی تعمیر نو میں ترکی ہمارا ہاتھ بٹائے: عراقی صدر

ملکی تعمیر نو میں ترکی ہمارا ہاتھ بٹائے: عراقی صدر

  

بغداد(آئی این پی) عراقی صدر برہم صالح نے ترک کمپنیوں سے کہاہے کہ وہ عراق کی تعمیر نو میں ہمارا ہاتھ بٹائیں ۔ صدارتی ذرائع کےمطابق ، صالح نے بغداد میں متعین ترک سفیر فاتح یلدز ، ترک ٹھیکداروں کی انجمن کے صدر مدحت ینی گون اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عراقی صدر نے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعاون کو بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی تعمیر نو اور اس کی ترقی میں ترکی کا تعاون درکار ہے اور چاہتے ہیں کہ ترک تعمیراتی کمپنیاں اپنے تجربات سے ہمیں بھی مستفید کریں ۔ ترک سفیر نے بھی عراقی صدر کی تائید میں کہا کہ اس سلسلے میں ترک کمپنیاں ممکنہ تعاون کےلیے تیار ہیں۔ دریں اثنا، بغداد میں عراق کی تعمیر نو کے لےیے ترک۔عراق تعمیراتی فورم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عراقی وزیر تجارت محمد ہاشم العانی نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -