بھارت ، نرس کا نوزائیدہ بچوں کی فروخت کا انکشاف

بھارت ، نرس کا نوزائیدہ بچوں کی فروخت کا انکشاف

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست تامیل ناڈو میں ایک نرس نےانکشاف کیا ہے کہ وہ 30 سال سے نوزائیدہ بچوں کو فروخت کرنے کا کام کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک آڈیو کلپ میں ایک بھارتی نرس نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 30سال سے شیرخوار بچے کسی قسم کی دشواری کا سامنا کیے بغیر فروخت کر رہی ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس کام میں ان کا 30 سالہ تجربہ ہے۔آڈیو کلپ کے وائرل ہوتے ہی تامیل ناڈو کے سیکرٹری صحت بیلا راجیش نے محکمہ صحت اور دیہی بہبود کے ڈائر یکٹر کو معاملے میں نظرثانی کا حکم جاری کردیا ۔خاتون نے آڈیو کلپ میں دعوی کیا ہے کہ انہوں نے نوزائیدہ لڑکیوں کو ڈھائی لاکھ جبکہ خوبصورت اور صاف رنگ کی نوزائیدہ بچیوں کو 3لاکھ میں فروخت کیا ہے۔دوسری جانب نرس خاتون نے بتایا کہ وہ نوزائیدہ لڑکو ں کو 3لاکھ جبکہ خوبصورت اور صاف رنگ کے لڑکوں کو ساڑھے 3سے 4لاکھ میں فروخت کرتی رہی ہیں

مزید :

علاقائی -