جرمن شہریوں میں مہاجرین کی مخالفت کے رجحان میں اضافہ

  جرمن شہریوں میں مہاجرین کی مخالفت کے رجحان میں اضافہ

  

برلن(این این آئی)جرمن شہریوں میں مہاجرین کی مخالفت کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن فاو¿نڈیشن فریڈرش ایبرٹ شٹفٹنگ (ایف ای ایس) کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے عوامیت پسندوں کے نظریات معاشرے کے مرکزی دھارے میں بھی عام ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریکارڈ 54.1 فیصد جرمن شہری جرمنی میں موجود سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ ایف ای ایس سن 2002 سے جرمنی میں دائیں بازو کی شدت پسندی سے متعلق سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کر رہا ہے۔ اس مرتبہ یہ رپورٹ بیلے فیلڈ یونیورسٹی سے وابستہ محققین کے ایک گروپ نے تیار کی ہے۔

مزید :

علاقائی -