چینی وزیراعظم لی سے فلپائنی صدر روڈ ریگوکی ملاقات
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھی چیانگ نے گزشتہ روز فلپائن کے صدر روڈ ریگو ڈوٹرٹے سے ملاقات کی،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم لی نے کہا کہ چین اور فلپائن ہمسائے ہیں ان کی ترقی اور استحکام کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشاورت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اور ان کی درست راستے پرگزشتہ تین برسوں کے دوران پیشرفت جاری ہے،چین فلپائن کی اقتصادی اور سماجی ترقی کاخواہشمند ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں وہ اس کا اتحادی رہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی چینی سمندر میں امن اور استحکام چین،فلپائن اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات میں ہے۔اس موقع پر فلپائن کے صدر نے کہا کہ وہ جنوبی چینی سمندر کو امن دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔