چینی صدر شی سے انڈونیشی نائب صدر جوزف کالا کی ملاقات
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ روزدوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے موقع پرانڈونیشیا کے نائب صدر جوزف کالا سے ملاقات کی،جو یہاںفورم میںشرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔انڈونیشیا کے نائب صدر نے چین کے صدر شی جن پھنگ کو انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو کا خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت کی ہے اور گزشتہ کئی برسوں کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوںمیںاس کے نمایاں نتائج حاصل کیے انڈونیشیا کے نائب صدر کہا کہ انڈونیشیا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی تعاون کا ایک اہم شراکت دار ہے اور وہ تجارت کے میدان میں چین کے ساتھ تبادلے مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔