لاہور کو دنیا کے صافستھرے ترین شہروں میںتبدیل کرینگے،خالد نذیر

لاہور کو دنیا کے صافستھرے ترین شہروں میںتبدیل کرینگے،خالد نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مربوط نظام صفائی کے ذریعے کوڑا کرکٹ سے متعلق مسائل کا حل، صاف ستھرے ماحول کا قیام اور شہریوں کے تعاون سے لاہور کو دنیا کے صاف ستھرے ترین شہر میں تبدیل کرنا ہے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ویژن ہے۔ سال 2019کے آغاز سے اب تک شہر سے مجموعی طور پر 6لاکھ 16ہزار ٹن سے زیادہ کوڑا کرکٹ موئثر انداز میںاٹھایا گیا اور موصول ہونے والی 1لاکھ 13ہزار سے زائد شکایات کا بر وقت ازالہ کیا گیا۔ ادارہ شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے دن رات کام اور خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ ماہ ہر جمعے کو شہر میں زیر ہ ویسٹ آپریشن منعقد کیا گیا جسکا مقصد شہر لاہور کے ہر کونے کوچے سے کوڑے کرکٹ کو موثر انداز میںاٹھانا اور شہریوں کی صفائی سے متعلق شکایات کا بر وقت ازالہ تھا۔ مزید 29مارچ 2019کو یوم صفائی بھی منایا گیا جس کا بنیادی مقصد شہریوں میں صفائی ستھرائی سے معقلق شعور اجاگر کرنا اور صفائی قائم رکھنے کے حوالے سے انکے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، میر ے سمیت محکمے کے تمام اعلیٰ افسران خود فیلڈ میں صفائی ستھرائی کی نگرانی کرتے ہیں ، شہریوں کوصاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے ۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری کوڑا کرکٹ کم سے کم پید ا کریں اور نصب کر دہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔ محکمے کے چند ہزار وکر ز ایک کڑوڑ سے زائد آبادی والے شہر میں صفائی ستھرائی کے امور سرانجام دے رہئے ہیں۔

خالد نذیر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -