زاہد حسین اعوان ڈائریکٹر جنرل اوورسیز کمیشن پنجاب تعینات

زاہد حسین اعوان ڈائریکٹر جنرل اوورسیز کمیشن پنجاب تعینات

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب حکومت نے صوبائی سول سروس کے سینئر بیوروکریٹ زاہد حسین اعوان (گریڈ19) کو ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چار ج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ زاہد حسین اعوان کا شمار صوبائی سول سروس کے قابل، محنتی اور دیانتدار افسران میںہوتاہے۔ اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ، ہاﺅسنگ ، انفارمیشن ، کلچر اینڈ یوٹھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ سمیت متعدد اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اوپی سی افسران و جملہ سٹاف نے انہیں تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -