پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو موجودہ حکومت ہضم نہیں ہو رہی،میاں جاوید

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو موجودہ حکومت ہضم نہیں ہو رہی،میاں جاوید

  

لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرونگ پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)دونوں کو پی ٹی آئی کی حکومت ہضم نہیں ہو رہی ہے اور یہ دونوں جماعتیں ملکر اسمبلی کے ماحول کو خراب کرتی ہیں اور روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ کر ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں اپوزیشن والے ایسے جملوں کا ستعمال کرتے ہیں کہ جو انتہائی نامناسب اور غیر پارلیمانی ہوتے ہیں ان دونوں جماعتوں کی کوشش ہے کہ اس قدر بلا وجہ کا شور مچایا جائے تاکہ ہماری کرپشن کی طرف کسی کا دھیان نہ جائے اور نیب جو روز ان کی کرپشن کی کہانیوں کو پکڑ رہا ہے وہ ان کے خلاف تحقیقات کو روک دے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -