7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہوگی

7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہوگی

  

سرگودھا(اے پی پی )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی بروز جمعرات حیدر آباد اور کراچی میں منعقد ہوگی ۔

مجموعی طور پر 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 78 ویں جبکہ 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ 29 ویں قرعہ اندازی ہے۔ 7500روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین انعامات‘ 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں‘ جبکہ 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ ان سیریز پر کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔

مزید :

کامرس -