ڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 84ویں برسی کل منائی جائے گی

ڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 84ویں برسی کل منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)برصغیرکے نامور اردوڈرامہ نگار آغاحشر کاشمیری کی 84ویں برسی کل منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔آغا حشر کاشمیری4اپریل 1897ءکو بھارت کے شہر بنارس کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آغا حشر کاشمیری نے 1897ءمیں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔آغا حشر کاشمیری 28اپریل1935کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

مزید :

کلچر -