مقبول ترین سٹ کام”بلبلے“ کے سیزن ٹو کی ریکارڈنگ جاری

مقبول ترین سٹ کام”بلبلے“ کے سیزن ٹو کی ریکارڈنگ جاری
 مقبول ترین سٹ کام”بلبلے“ کے سیزن ٹو کی ریکارڈنگ جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مقبول ترین سٹ کام”بلبلے“ کے سیزن ٹو کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے جس میں محمود اسلم،حنا دلپزیر،نبیل ظفر اور عائشہ عمر حصہ لے رہے ہیں۔ عائشہ عمر نے حنا دلپزیر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس سٹ کام میں عائشہ عمر کو ’خوبصورت‘ اور حنا دلپزیر کو’مومو‘ کے کرداروں سے ناقابل فراموش شہرت ملی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر دوسال قبل یہ ڈرامہ بند کردیا گیا تھا۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ’بلبلے‘عیدالفطر پر دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

اور اس بارے میں عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ’خوبصورت‘ عید پر دھماکہ کرے گی۔

مزید :

کلچر -