منیر خان کے کامیڈی شو ”پھڑے گئے“ کے پندرہ سال مکمل

منیر خان کے کامیڈی شو ”پھڑے گئے“ کے پندرہ سال مکمل
منیر خان کے کامیڈی شو ”پھڑے گئے“ کے پندرہ سال مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار منیر خان کے کامیڈی شو ”پھڑے گئے“ نے پندرہ سال مکمل کرلئے ہیں جس کے اب تک 600 سے زیادہ پروگرام نشر ہوچکے ہیں۔ اس بارے میں منیر خان نے کہا کہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ میرے پروگرام ”پھڑے گئے“ کو کرتے ہوئے پندرہ سال مکمل ہوگئے ہیں جس میں چھ سوسے زائد مختلف روپ دھار کر لوگواں کے چہروں پر خوشیاں بکھیری ہیں انہوں نے کہا کہ شو کی مقبولیت جس طرح آج سے پندرہ سال پہلے تھی آج بھی اسی طرح عوام اس شو کو پسند کر رہے ہیں جبکہ یو ٹیوب پر کاسٹ ہونے کی وجہ سے ہمسایہ ملک سے دنیا بھر سے مجھے بے حد رسپانس حاصل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شو کی کامیابی کے بعد اب مختلف ممالک میں اس شو کی ریکارڈنگ کروں گا۔

کیونکہ مجھے سینکڑوں ای میل اور فون کالز کے ذریعے پاکستانی اپنی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -