ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 30 اپریل سے شروع ہوگی

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 30 اپریل سے شروع ہوگی

  

برن(اے پی پی) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 73 واں ایڈیشن 30 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 6 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 699.52 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 30 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 5 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں سلوانین سائیکل سوار پریموز روگلیک اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947ءمیں ہوا جو بیلجیئم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -