پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں کھویامقام مل سکتاہے:ڈاکٹر حسین

پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں کھویامقام مل سکتاہے:ڈاکٹر حسین

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)منہاج یونیورسٹی لاہور بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز ایڈمنسٹریشن کی توجہ سے پاکستان کھیلوں کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام بحال کر سکتا ہے، منہاج یونیورسٹی کرکٹ،ہاکی ،بیڈمنٹن ،مارشل آرٹس، والی بال، لان ٹینس سمیت درجنوں کھیلوں کی سرپرستی کررہی ہے، پاکستان کو یونیورسٹی کے گراﺅنڈ سے بہترین ٹیلنٹ دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹاﺅن شپ گراﺅنڈ میں منعقدہ گرینڈ کرکٹ فائنل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر حسین محی الدین نے بیٹنگ بھی کی اور خوبصورت شارٹ کھیلے، اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا و دیگر فیکلٹیز کے سربراہان بھی موجود تھے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اقبال مرتضیٰ نے بتایا کہ الحمداللہ آج 27اپریل کو شام 5بجے پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منہاج یونیورسٹی اورایمبسی آف جاپان کے تعاون سے مارشل آرٹس کے جدید کھیل”ہکو ریوتائی جٹسو“ کے حوالے سے ایک روزہ سپیشل ٹریننگ کیمپ کاانعقادہورہا ہے۔

، اس میں گرینڈ ماسٹر کوچ مسٹر ”سوشی ٹنکا کوشیرو“ ٹریننگ دینگے، یہ ایک روزہ ٹریننگ کیمپ منہاج یونیورسٹی میں منعقد ہو گا۔اقبال مرتضیٰ نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مختلف کھیلوں کی قومی و بین الاقوامی تنظیموں سے مل کر یوتھ ٹیلنٹ کی تلاش میں پیش پیش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی مختلف کھیلوں میں پاکستان کو بہترین کھلاڑی اور ٹیلنٹ پروڈیوس کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -