نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ یکم مئی سے شروع ہوگی

نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ یکم مئی سے شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 19ویں دو روزہ نیشنل مینز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی گراﺅنڈ میں یکم مئی سے شروع ہوگی۔چیمپئنز شپ میں ملک بھر کی معروف ٹیموں واپڈا ،ریلویز ،پولیس،اسلام آباد ،اے جے اینڈ کے ،اوورسیز پاکستانیز اور چاروں صوبوں کے 80پاور لفٹر شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے ۔

جن میں 59کلوگرام سے لے کر 120کلوگرام شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو پنجاب یونیورسٹی گراﺅنڈ میں شام ساڑھے چار بجے ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -