رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  

لندن(اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آج ہفتہ کے واحد میچ میں مڈل سیکس اور سسیکس کی ٹیمیں لارڈز، لندن میں پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کھیلے جائینگے۔

جس میں دو نارتھ اور ساﺅتھ گروپ شامل ہیں، دونوں گروپوں میں نو، نو ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی ہوگی۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -