ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ یکم جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا

ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ یکم جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا

  

کولمبو (این این آئی) ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ رواں سال یکم جولائی سے سری لنکا کے دارالحکومت میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان سری لنکا، بھارت، عراق، ایران اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے تمام تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان قومی بیس بال چمپئن شپ کے بعد کیا جائے گا۔ چمپئن شپ 10 جون سے ملتان شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فیڈریشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے پرزور اپیل ہے کہ وہ ملک کے تمام کھیلوں کو بلاتفریق اپنی توجہ سے نوازیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -