تحریک پاکستان کے مجاہدمولانارفیق پسروری کو گولڈ میڈل تفویض
پسرور(خصوصی رپورٹ)تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کی جانب سے مولانامحمدرفیق خاں مرحوم کوقیام پاکستان کی جدوجہدمیں گراں قدر اورنمایاں خدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز گولڈمیڈل اورتعریفی اسناد سے نوازا ۔مولانا محمدرفیق خاں مرحوم کا میڈل اورتعریفی سرٹیفکیٹ ان کے صاحبزادے معروف مذہبی سکالرو عالم دین, کالم نگاراورممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان رانامحمدشفیق خاں پسروری نے وصول کیا۔ تقریب میں مولانا محمدرفیق خاں کی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا گیاکہ مولانا محمدرفیق خاں پسروری ایک قدآور شخصیت کے مالک تھے ۔ قیام پاکستان کے وقت جواں مردی اوربہادری سے ہندو اورسکھ غنڈوں کے حملوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا جس میں انہیں مالی اور ایک ہاتھ کی قربانی بھی دیناپڑی، مولانا محمدرفیق خاں پسروری کے چہرے اور جسم پر زخموں کے نشانات آخری وقت تک نمایاںرہے ۔مولانا محمدرفیق خاں پسروری اوران کے خاندان کی قیامِ پاکستان میں جانی اورمالی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کویادرکھتی ہیں اور جب بھی قیام پاکستان کی تحریک میں شامل افراد کا ذکر ہوگا ، مولانا محمدرفیق خاں پسروری کا نام سرفہرست ناموں میں شمار کیاجائے گا۔
مولانارفیق پسروری