جعلی اکاﺅنٹس کیس ،انور مجید کے  بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جعلی اکاﺅنٹس کیس ،انور مجید کے  بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)جعلی بینک اکاو¿نٹ کیس میں انور مجید کے بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعہ کو دائر درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سفری پابندیاں لگانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں کہاگیا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر میرا تعلق کیس سے جوڑا جارہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کومیرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

جعلی اکاﺅنٹس کیس

مزید :

صفحہ آخر -