ہنجروال ،ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے 2ڈاکوہلاک ،4فرار

  ہنجروال ،ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے 2ڈاکوہلاک ،4فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹروے پر ڈکیتی کی واردات کرنے کی نیت سے ڈاکوﺅں نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار جوکہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے نے اپنے دستی پسٹل سے فائرنگ کردی، جس سے دو ڈاکوﺅں کو گولی لگی اور وہ موقع پر ہلاک جبکہ ان کے باقی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کومردہ خانے پہنچا کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کارہائشی شاہد اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہا تھا۔ 6 مسلح ڈاکو¶ں نے شادیوال گاﺅں ٹھوکر نیازبیگ کے قریب موٹروے پرشہری کو لوٹنے کی کوشش کی اور کار سوارشہری کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔کار سوار شہری شاہد کی طرف سے لائسنسی اسلحہ کے ذریعے جوابی فائرنگ سے دوڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دیگر چار موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ایس پی صدر سید علی، ایس ڈی پی او سبزہ زار اورڈولفن اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاورہلاک ڈاکوﺅں سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور پسٹل قبضہ میں لے لئے۔پولیس نے ڈاکوﺅں کی نعشیں قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 

ہنجروال ڈکیتی

مزید :

صفحہ آخر -