کشمیری عوام پاکستان کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے، راجہ فاروق حیدر 

  کشمیری عوام پاکستان کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے، راجہ فاروق حیدر 

  

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیری70 سال سے پاکستان میں شامل ہونے کی لڑائی لڑ رہے ہیں،کشمیری پاکستانیوں کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے،بھارت میں ہماری نسلیں ختم کی جارہی ہیں پاکستان کی پالیسیاں بدلنا ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اولڈ رواینز ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اور حریت کانفرنس کے درمیان رابطے بڑھنے چاہئیں۔تقریب میں ملک بھر سے گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق طالب علموں اور طالبات نے شرکت کی ،جن میں نامور سیاسی سماجی اور پروفیشنل شخصیات بھی شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں صدراتی نظام کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے توپھر آئین کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے اور اگر آئینی بحران پیدا ہوتا ہے تو وفاق کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک کے معاشی نظام میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ماضی کی حکومتیں ہیں۔ اس موقع پرسابق آئی جی موٹرو ے ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے میں مثبت تبدیل لائی جاسکتی ہے۔ خالد عباس ڈار نے کہا کہ گورنمنٹ کالج نے ہماری زندگیاں بدل دیں ۔ گورنمنٹ کالج نے ملک کے ہر شعبے میں بڑے نام پیدا کئے۔ صدر اولڈ راوینز ایسوسی ایشن ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ اولڈ راوینز کا یہ خوبصورت اجتماع اچھے دنوں کی یادوں کا امین ہے۔ 

اولڈ راوین ڈنر

مزید :

صفحہ آخر -