رمضان کا چاند6مئی کو نظر آنے کا امکان پہلا روزہ7مئی کو ہوگا، محکمہ موسمیات

رمضان کا چاند6مئی کو نظر آنے کا امکان پہلا روزہ7مئی کو ہوگا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 30 شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان کا چاند 5مئی یعنی 29شعبان کونظرنہیں آئے گا، سائنسی اعدادوشمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ چاند کی پیدائش 5مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چھ مئی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر چار منٹ پرہوگا ،غروب آفتاب کے بعد سات بجکرتینتیس منٹ تک چاند آسمان پر ہوگا، اس وقت چاندکی عمرپندرہ گھنٹےتینتالیس منٹ ہوگی۔ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے کاامکان ہے۔
رمضان کا چاند

مزید :

صفحہ آخر -