پنجاب فوڈ اتھارٹی بہتر معیار کیلئے اپنی لیبارٹریاں قائم کرے، راجہ بشارت

 پنجاب فوڈ اتھارٹی بہتر معیار کیلئے اپنی لیبارٹریاں قائم کرے، راجہ بشارت

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قانون ، پارلیمانی امور و لوکل گورنمنٹ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر ، جدید اور مضبوط بنانے کے لیے قانون میں کوئی ترمیم بھی کرنا پڑی تو کریں گے۔ وہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی نمبر چاربرائے محکمہ خوراک کےاجلاس کی بطور چیئرمین صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگراراکین ایم پی ایز عبدالعلیم خان ، ساجد بھٹی، ملک ندیم کامران ، زینب عمیر، ایڈیشنل سیکرٹری خوراک ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ راجہ بشارت نے کہا کہ اگر اس اتھارٹی میں کوئی شق معاملات کو احسن طریقے سے چلانے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے تو ±اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی لیبارٹریاں قائم کرے تاکہ بازار میں ملنے والی خوراک ہر لحاظ سے انسانی صحت کے لیے محفوظ اور مفید بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوڈ اتھارٹی کے سربراہ اور ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کا طریقہ کارشفاف اور واضح ہونا چاہیے تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کا صحیح معنوں میں محاسبہ ہو سکے۔ وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں اپنے عوام کو بہترسے بہتر سہولیات دینے کا تہیہ کیے ہوئے ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں آتھارٹی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیگر ممبران نے بھی مفید تجاویز پیش کیں۔

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -