آغا سراج درانی کیخلاف کیس کی  سماعت 10 مئی تک ملتوی

     آغا سراج درانی کیخلاف کیس کی  سماعت 10 مئی تک ملتوی

  

 کراچی(این این آئی) آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کوجمعہ کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تفتیش باقی ہے۔آغا سراج درانی کی جانب سے جیل میں بی کلاس کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے جیل میں بی کلاس کی فراہمی پرنیب کونوٹس جاری کردیے ۔

سراج درانی

مزید :

صفحہ آخر -