خیبرپختونخوا میں اربوں درخت لگانے  کا جھوٹ سامنے آگیا،مرتضیٰ وہاب

   خیبرپختونخوا میں اربوں درخت لگانے  کا جھوٹ سامنے آگیا،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (این این آئی)مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں چند ہزار درختوں کو اربوں درختوں میں بدل دیا گیا ،اب تبدیلی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ دن بدن کھل رہا ہے۔انہوں نے کہا عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے اربوں درخت لگانے کا جھوٹ بولا گیا جس کا پول کھل گیا ہے، اخبارات کی رپورٹ نے اربوں درختوں کا پول کھول دیا، خیبرپختونخوا میں شجر کاری مہم میں خورد برد کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نیازی نے چین میں بھی پانچ ارب درخت لگانے کا جھوٹ بولا، کیا یہ بھی زبان کی پھسلن تھی؟ بیرون ممالک کے دوروں میں اس قسم کے جھوٹ بولنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔

 مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -