حکومت کی گاڑی دھکا اسٹارٹ توہو گئی دیکھین بند کب ہوتی ہے : وزیراعلیٰ سندھ

حکومت کی گاڑی دھکا اسٹارٹ توہو گئی دیکھین بند کب ہوتی ہے : وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی گاڑی چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے ،دھکا اسٹارٹ تو ہوگئی ہے دیکھیں بند کب ہوتی ہے ،اس سال ٹیکسز وصولی گزشتہ سال سے کم ہیں کیونکہ انہوں نے چوری بڑھا دی ،وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے ، میں کچھ کہوں گا تو پھر کہا جائیگا این آر او مانگ رہا ہوں۔جمعہ کو مراد علی شاہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بری طرح سے ٹیکس وصولی میں مکمل فیل ہو چکی ہے ،اس سال ٹیکسز گزشتہ سال سے کم ہیں کیونکہ انہوں نے چوری بڑھا دی ،صوبے بری طرح سے تکلیف میں آگئے ہیں ،وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے ، میں کچھ کہوں گا تو پھر کہا جائیگا این آر او مانگ رہا ہوں،عارف علوی کہہ رہے تھے کہ صدارتی نظام کی بات میں کوئی صداقت نہیں ،میں کوئی این آر او نہیں مانگ رہا ،وفاقی حکومت چیزیں ٹھیک کرے ،حکومت کی گاڑی چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے ۔
مراد علی شاہ

مزید :

علاقائی -