ہوٹل کے مالک پر بھتہ نہ دینے پر تشدد ،پولیس نے 10 ہزار چھین لئے،الزام

ہوٹل کے مالک پر بھتہ نہ دینے پر تشدد ،پولیس نے 10 ہزار چھین لئے،الزام

  

لاہور (کرائم رپورٹر)مزنگ کے علاقہ میں چوبرجی کے قریب واقع نجی ہوٹل کے مالک عاصم کو تھانیدار احمد علی نے کئی بار منتھلی دینے کا کہا جس پر انکار کرنے کی پاداش میں اپنے ساتھ اہلکاروں سمیت آکر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی تذلیل کرتے ہوئے تھانے لے گیا جہاں اس کی جامعہ تلاشی لینے پر دس ہزار روپے سے زائد رقم نکلی جس کو اس نے مبینہ طور پر رکھتے ہوئے اسے چھوڑ دیا جس پرعاصم نامی شہری نے اس تھانیدار کے خلاف اعلیٰ افسران کو درخواست دی جس کی ابھی تک داد رسی نہ ہوسکی ہے۔

مزید :

علاقائی -