عائشہ گلا لئی کی قیادت میں ”پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس“ کا قیام

    عائشہ گلا لئی کی قیادت میں ”پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس“ کا قیام

  

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستا ن تحریک انصاف( گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل پاکستان پیٹریاٹ ڈیمو کریٹک الائنس ایک سیاسی اتحاد بنایاہے، چیئرپرسن کی حیثیت سے سیاسی اتحاد کو لیڈ کررہی ہوں۔ اس سیاسی اتحاد کا مقصد پاکستا ن میں موجود ہ مالی بحران، بے روزگاری اور حد درجے کی مہنگائی سے متعلق عوام کی آواز کوحکومت کے اعلی ایوانوں تک پہنچانی ہے، 12جولائی ماہ رمضان کے بعد اسلام آباد کے ڈی چو ک میں تمام چھوٹی سیاسی جماعتوں پر مشتمل اپنے مطالبا ت کے حق میں دھرنا دیں گے، وزیر اعظم کی ایران میں پاکستان کی سالمیت سے متعلق بیان پر دکھ پہنچا، بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا مولانا فضل الرحمن ایک بزرگ سیاست دان ہیں وزیراعظم عمران خان کو ان کو ڈیزل کہنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کے حل کے بڑی بڑی سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔کل کی اے پی سی میں پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس وجود میں آئی، اس اے پی سی میں دو سو کے قریب مختلف چھوٹی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔تمام شرکا نے متفقہ طور پر مجھے پی پی ڈی اے کی چیئرپرسن منتخب کیا۔وزیراعظم عمران خان کو کچھ نہ ملے تو خواتین کی توہین شروع کر دیتے ہیں۔بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔پشاور کے جنگلا بس منصوبہ بی آر ٹی کا کوئی حساب نہیں۔سو ارب روپے سے زیادہ لگا کر بھی منصوبہ ناکام ہوچکا ہے،ملک میں حالیہ بارشوں اورژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے،حکومت کو چاہئے کہ وہ ایک سروے کرے اورعوام کی نقصان کا ازالہ کریں، ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اس قدر بڑھی ہے کہ عوام کا جینا حرام ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کل جب چین کے دورے پر پہنچے تو ائیرپورٹ پر وہاں کی میونسپل کی ڈپٹی سیکرٹری نے اس کا استقبال کیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں ہماری ملک اور قیاد ت کی کیا اہمیت ہے۔

عائشہ گلالئی

مزید :

صفحہ آخر -