شہری کے جہاز اڑانے پرپابندی کیخلاف درخواست پر سی اے اے کو نوٹس جاری

شہری کے جہاز اڑانے پرپابندی کیخلاف درخواست پر سی اے اے کو نوٹس جاری

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پائلٹ کے جہاز اڑانے پرپابندی کے خلاف درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے پائلٹ زریاب بشیر چیمہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنے اوپرعائد پابندی کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ تعلیمی اسناد گم ہونے کی بنا پر درخواست گزار اسنادسول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم نہیں کر سکا ،اسی پاداش میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ اڑانے پر پابندی لگاتے ہوئے اسے گراﺅنڈ کر دیاہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

جہاز،پابندی

مزید :

علاقائی -