وزیراعظم کے اعلان کے باوجود ارکان پارلیمنٹ کو ڈویلپمنٹ فنڈز دینے کا معاملہ لٹک گیا

    وزیراعظم کے اعلان کے باوجود ارکان پارلیمنٹ کو ڈویلپمنٹ فنڈز دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپوٹر)حکومت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو 15، 15 کروڑ روپے کے ڈویلپمنٹ فنڈز دینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،تاحال کسی بھی رکن کو ڈویلپمنٹ فنڈ جاری نہ ہو سکے،حکومتی ارکان نے اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور پارٹی رہنما جہانگیر ترین کو آگاہ کر دیا اور جلد از جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے باوجود ارکان قومی اسمبلی کو ابھی تک ڈویلپمنٹ فنڈز جاری نہیں ہوئے ۔حکومتی ارکان کے ایک گروپ نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے بھی ملاقات کی اور فنڈز جاری نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق نعیم الحق نے موقف اپنایا کہ سابق حکومت میں سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے ارکان کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے،ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان نے نعیم الحق سے وزیر اعظم کی چین سے واپسی پر فوری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر نے کا مطالبہ کیا،ارکان کا موقف ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا اعلان کر چکے ہیں مگر اب ہمیں فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے جس سے ہمیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے فندز جاری نہ کرنے پر پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو بھی تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ 
 ڈویلپمنٹ فنڈز 

مزید :

صفحہ آخر -