ماسکو میں سہ فریقی مذاکرات ،دہشتگردی ،سمگلنگ کے خاتمے افغانستان کی خودمختاری ،غیر ملکی فوجوں کی واپسی پر اتفاق

  ماسکو میں سہ فریقی مذاکرات ،دہشتگردی ،سمگلنگ کے خاتمے افغانستان کی ...

  

ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)چین ،روس اور امریکہ کے نمائندے افغانستان کے مسئلے بارے مختلف معاملات پر متفق ہوگئے ہیں،ان نمائندوں نے افغانستان کی خودمختاری ،داخلی مذاکرات ،دہشتگردی،فوجوں کی واپسی اور سمگلنگ کے خاتمے جیسے مسائل پر اتفاق کیا ہے،افغانستان کے بارے میں دوسرے سہ فریقی مشاورتی مذاکرات گزشتہ روز ماسکو میں منعقد ہوئے جن میں چین کے خصوصی نمائندے ڈینگ ژی جن ،روسی صدر کے نمائندے ضمیر کابلوف اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زار نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور جاری امن عمل پر بات چیت کی،تینوں فریقین نے اس بات پر زوردیا کہ وہ افغانستان کی خودمختاری،آزادی اور علاقائی سالمیت اور ترقی کیلئے راستے کا انتخاب کرنے کے ان کے حق کا احترام کرتے ہیں۔ فریقین نے غیر ملکی فوجوں سے کہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ طریقے سے افغانستان سے واپس چلی جائیں،اجلاس میں کہا گیا ہے کہ وہ جامع جنگ بندی کیلئے افغان عوام کی خواہش کو تسلیم کرتے ہیںِ، اورتمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ تشدت میں کمی کے لیے موثر اقدامات کریں۔

مذاکرات

مزید :

صفحہ آخر -